ن لیگ کے نمائندے نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں: فوجی ترجمان
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نمائندے نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کی ہیں۔
بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ن لیگ کے دونوں ملاقاتیں ن لیگ کے محمد زبیر کی درخواست پر ہی ہوئیں اور یہ نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ان سے کہا لیگل مسائل عدالتوں اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ محمد زبیر نے اگست کے آخری ہفتے میں اور7ستمبر کو آرمی چیف سے ملاقات کی جن میں نوازشریف اور مریم نواز کے حوالے سے ہی بات ہوئی۔
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ سے ان کے طويل عرصے سے تعلقات ہيں۔ ”ان سے کہا کہ ميں نے کہا کہ ميں يہاں کسی کے لیے نہيں آيا، یہ بھی بتایا کہ نواز شريف يا پارٹی کے لیے کچھ مانگنے نہيں آيا۔“
محمد زبير کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھي ان معاملات پر آرمی چيف سے ملاقات نہيں کي، نواز شريف يا مريم نواز نے کبھی ان کو ملاقاتيں کرنے کا نہيں کہا۔

