پاکستان24 عالمی خبریں

مسلمانوں سے بدترین سلوک پر فرانس کا چین سے احتجاج

ستمبر 26, 2020

مسلمانوں سے بدترین سلوک پر فرانس کا چین سے احتجاج

فرانس نے چین کے سنکیانگ صوبے میں چینی جبر کے شکار ایغور مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور حراستی مراکز بند کرنے کے لیے چین پر دباؤ ڈالتا رہے گا۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے چین سنکیانگ میں غیر جانبدار مبصرین کو جانے دے۔

چین کو مسلمان اقلیت پر کیے جانے والے مبینہ ظلم و ستم کی وجہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آسٹریلیا کے ایک تھنک ٹینک نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کے لیے قائم سینکڑوں جبری مشقتی اور مذہب تبدیلی کے مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان اینجیز وان در مہل نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے چین سے سنکیانگ میں حراستی مراکز بند کرنے اور وہاں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مائیکل بیچیلیت کے زیر نگرانی بین الاقوامی آزاد مبصرین کا مشن بھیجنے کا کہا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے