پاکستان پاکستان24

فوج کا کام ملک چلانا نہیں: عمران خان

اکتوبر 2, 2020

فوج کا کام ملک چلانا نہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ماضی سے یہ سیکھا ہے کہ فوج کا کام ریاستی یا ملکی نظام چلانا نہیں ہوتا اور یہ کہ اگر جمہوری نظام ٹھیک نہ چل رہا ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی جگہ مارشل لا آ جائے۔

نجی ٹی سماکے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ فوج اب سیاست میں مداخلت نہیں کرتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر جمہوریت نقصان پہنچا رہی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی جگہ مارشل لا آ جائے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے جمہوریت کو ٹھیک کرنا ہے۔‘

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کبھی جمہوری نہیں تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فوجی جرنیلوں نے ہی سیاستدان بنایا۔

’ان کو پہلے فوج نے پالا، جنرل جیلانی سے شروع ہوئے جنرل ضیاالحق تک نے، ان کو ہاتھ پکڑ کر، منہ میں چوسنی لگا کر سیاستدان بنایا گیا۔

’پہلے ان کا مسئلہ غلام اسحٰق سے ہوا، پھر جنرل آصف جنجوعہ، نواز شریف نے خود مشرف کو ترقی دی لیکن ان کے ساتھ بھی مسئلہ ہوا، جنرل راحیل کو لے کر آئے ان کے ساتھ مسئلہ آیا، پھر جنرل باجوہ کا انتخاب بھی خود کیا لیکن ان سے بھی مسئلہ ہوا۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سے کوئی استعفا نہیں مانگ سکتا اور اگر کرگل کی جنگ ان کی مرضی کے بغیر لڑی جاتی تو وہ بطور وزیراعظم آرمی چیف کو ہٹا دیتے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے