ٹیکنالوجی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے: وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے فوج کے زیرانتظام نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سے ملکی معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے این ڈی یو میں ٹیکنالوجی کے موضوع پر منعقد سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع موجود ہیں ۔ حکومتی اقدامات سے مضبوط اور مستحکم پاکستان ابھرے گا ۔
سیمینار کے اختتامی سیشن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ہے۔

