ملازمتوں کے نئے قانون کے خلاف انڈونیشیا میں پرُتشدد مظاہرے
انڈونیشیا میں پیر ملازمتوں کے حوالے سے منظور ہونے والے نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پر شدید دباؤ ہے کہ وہ اس قانون کو واپس لے لیں۔
انڈونیشیا میں جہاں اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں وہیں یونیز اور مسلم گروپس اس قانون کو عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں۔ ملک میں لیبر گروپ کی ایس پی آئی کا کال پر تین روز کی قومی سطح پر ہڑتال کی گئی۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس سے مظاہرین کی پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ مظاہرین نے املاک کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔

