کامیاب مذاکرات کے بعد آذربائیجان و آرمینیا میں جنگ بندی
روسی فیڈریشن سے آزادی حاصل کرنے والے ملکوں آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کے درمیان ناگورنو کاراباخ پر قبضے کے لیے جاری جنگ میں سیز فائر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
ماسکو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے مذاکرات کرنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروو نے جنگ بندی کے فیصلے پر اتفاق ہونے کا اعلان کیا۔
روسی وزیر خارجہ کے مطابق 27 ستمبر سے جاری جنگ سنیچر کو مقامی وقت دن بارہ بجے روک دی جائے گی اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہوگا۔
دونوں ملکوں کے درمیان ناگورنو کاراباخ پر قبضے کے لیے گزشتہ 28 برس سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

