پاکستان24 متفرق خبریں

ہم درست سمت میں جا رہے ہیں: جنرل باجوہ

اکتوبر 10, 2020

ہم درست سمت میں جا رہے ہیں: جنرل باجوہ

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تنقید کا مطلب ہے کہ وہ درست سمت میں جا رہے ہیں اور یہ کہ آئین و قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔ پاکستان آرمی ہماری قابلِ فخر قوم کی خوبصورت اور حقیقی عکاس ہے۔ امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی، اپنے لہو سے اس کی حفاظت کریں گے ۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں سنیچر کو پاسنگ آوٹ پریڈ سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ ”بحیثیت قوم ہمیں حالات کا ادراک ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ اپنے فرائض پورے کرتے رہیں گے۔“

جنرل باجوہ کے مطابق دشمن مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ”ہمارے دُشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں اور مایوسی میں پاکستان کو ہمہ وقت ہائبرڈ وار کا سامنا ہے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ’اس ہائبرڈ وار کا ہدف عوام ہیں اور میدانِ جنگ انسانی ذہن ہیں، ہر سطح پر قومی قیادت ہائبرڈ وار کا ہدف ہے، اصولوں اور روایات پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اِس ہائبرڈ وار کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔‘

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’ذات پات، مذہب اور لسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں، اتحاد ہماری قوت ہے اور انشااللہ ہم سب متحد ہیں، ہائبرڈ وار کا مقصد پاکستان میں اِس اُمید کی فضا کو ٹھیس پہنچانا ہے۔‘

 انہوں نے فوجی جوانوں سے کہا کہ ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہوگا، پاکستانی قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا ہے اور انشا اللہ اب بھی کریں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے