پاکستان پاکستان24

کراچی میں معروف عالم دین مولانا عادل خان قتل

اکتوبر 10, 2020

کراچی میں معروف عالم دین مولانا عادل خان قتل

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں مولانا ڈاکٹر عادل خان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر عادل خان پر حملہ شاہ فیصل کالونی میں ہوا جس میں ان کے ڈرائیور بھی جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عادل خان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر عادل خان دیوبندی مکتب فکر کے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سابق صدر اور معروف عالم دین مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے بیٹے  اور مشہور دینی مدرسے جامعہ فاروقیہ کے انتظامی سربراہ تھے۔

ڈاکٹر عادل خان حال ہی میں کراچی میں ہوئے ان بڑے مذہبی اجتماعات میں سرگرم نظر آئے جو ”تحفظ ناموس صحابہ“ کے عنوان سے منعقد کیے گئے تھے۔

یہ اجتماعات محرم میں اہل تشیع کی مجالس اور بعض جلوسوں میں کی گئی تقاریر کے ردعمل کے طور پر دیوبندی ، بریلوی اور اہل حدیث مکاتب فکر کی جانب سے منعقد کیے گئے تھے۔

ماضی میں بھی مختلف مسالک کے علما کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے