پاکستان میں وائرس کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اتوار کو ٹوئٹر کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ”چھ ہفتے اوسط قومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے یہ شرح دو فیصد سے زیادہ رہی۔“
اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور کشمیر میں منی سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث ساڑھے چھ ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور اس وقت ملک میں آٹھ ہزار سے زیادہ مریض زیرعلاج ہیں۔

