پاکستان

فیصل واوڈا گھر بیٹھے ہنس رہا ہوگا: وکیل کی بات پر عدالت برہم

اکتوبر 14, 2020

فیصل واوڈا گھر بیٹھے ہنس رہا ہوگا: وکیل کی بات پر عدالت برہم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نااہلی کا معاملہ قانونی ہے، اسے سیاسی نہیں بنائیں گے۔

بدھ کو جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

وفاقی وزیرکی جانب سے وکیل پیش نہیں ہوا جس عدالت نے قرار دیا کہ فیصل واوڈا کی عدم موجودگی پر بھی کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ 29 جنوری سے اب تک مدعا علیہ نے دہری شہریت کیس میں عدالتی نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا، واوڈا نے عدالتی نظام کا مذاق بنا رکھا ہے گھر بیٹھے ہنس رہا ہوگا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہمیں معلوم ہے کیسے دیکھنا ہے، قانونی معاملات کو سیاسی نہ بنائیں، جو کیس ہے الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے دیکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں عدالتی نوٹس کے باوجود دس ماہ سے جواب جمع نہیں کرایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے