زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے سفر کے ایک اور سنگ میل پر زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، کوویڈ19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر کے مہمان اسکواڈ آئندہ سات روز آئسولیشن میں گزارے گا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔
آفیشلز،سیکورٹی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے 29 ممبران دبئی سے غیر ملکی پرواز فلائٹ EK612 کے زریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے، جہاں پی سی بی حکام نے زمبابوے کی ٹیم کا استقبال کیا،ہوٹل پہنچنے پر مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں،آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا۔
مہمان اسکواڈ آئندہ سات روز آئسولیشن میں گزارے گا،آئسولیشن کے دوران مہمان ٹیم کو آرمی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے بند دروازوں کے پیچھے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
مہمان ٹیم آج آرام کرنے کے بعد بدھ سے نیٹ پریکٹس کرے گی، گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز تیس اکتوبر سے شروع ہوگی۔
پہلا میچ راولپنڈی، دوسرا یکم نومبر اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔