امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ کرکٹ میں بھی عالمی ریکارڈ نام کر لیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کرکٹ امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ 210 ون ڈے میچز سپروائز کرانےکا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اتوار کو علیم ڈار راولپنڈی میں 210 ویں ون ڈے میچ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن کے پاس تھا جو 209 ون ڈے میچز میں ایمپائرنگ کر چکے ہیں۔
آج کے میچ کے ساتھ ریکارڈ 388 انٹرنیشنل میچز میں فرائض سرانجام دینے کا ریکارڈ بھی علیم ڈار کے نام ہو گیا ہے۔
علیم ڈار سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میچز سپروائز کروانے کے عالمی ریکارڈ کے بھی مالک ہیں۔
ٹی ٹونٹی میں علیم ڈار 46 میچوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے ہی احسن رضا 49 میچوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے علیم ڈار کو ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔
Array