عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا انتقال کر گئے
Reading Time: < 1 minuteدنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کر گئے۔
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے میراڈونا کی عمر 60 برس تھی۔جادوگر کھلاڑی کے دماغ کی ایک شریان میں کلاٹ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جبکہ شراب کی لت کی وجہ سے بھی ان کا علاج ہوا تھا۔
حکام کے مطابق ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے سابق اٹیکنگ مڈفیلڈر اور مینیجر کو بیونس آئرس میں ان کے گھر پر دل کا دورہ پڑا تھا۔
ارجنٹینا کے صدر نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے: ’آپ ہمیں دنیا کی چوٹی پر لے گئے تھے۔ آپ نے ہمیں بہت خوش کیا تھا۔ آپ ان میں سب سے عظیم تھے۔‘
’دنیا میں رہنے کے لیے شکریہ ڈیایگو۔ ہم تمام زندگی آپ کو یاد کرتے رہیں گے۔‘
فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک میراڈونا ارجنٹائن کی اس ٹیم کے کپتان تھے جس نے 1986 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی تھی اور انھیں انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنلز میں ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کی وجہ سے بہت شہرت ملی۔