پاکستان کے چھ کرکٹرز کا کورونا مثبت، نیوزی لینڈ کی وارننگ
Reading Time: < 1 minuteنیوزی لینڈ پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد میزبان ملک کے حکام نے مہمان ٹیم کی ٹریننگ عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ شہر میں الگ تھلگ رکھی گئی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو میں کورونا کے پرانی علامات پائی گئیں جبکہ چار میں نئی ہیں۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں کیونکہ پاکستان میں ان کھلاڑیوں کے چار مرتبہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے دن نیوزی لینڈ میں کورونا پروٹوکول کی بھی خلاف ورزی کی اور اس حوالے سے ان کو ضوابط سے آگا کر دیا گیا ہے۔
Array