ویراٹ کوہلی کے تیز ترین 12 ہزار ون ڈے رنز مکمل
Reading Time: < 1 minuteانڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویراٹ کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں عبور کیا۔
کوہلی دنیا میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 242 میچوں میں یہ رنز سکور کیے۔
ان سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 300 جبکہ رکی پونٹنگ نے 314 میچوں میں 12 ہزار رنز بنائے تھے۔
Array