پاکستان24 متفرق خبریں

لانگ مارچ کا رخ راولپنڈی کی جانب بھی ہو سکتا ہے: پی ڈی ایم

جنوری 1, 2021

لانگ مارچ کا رخ راولپنڈی کی جانب بھی ہو سکتا ہے: پی ڈی ایم

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کے لانگ مارچ کا رخ راولپنڈی کی جانب بھی ہو سکتا ہے۔

رائے ونڈ میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ‏اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کوڈیپ سٹیٹ بنا دیا ہے، وزیر اعظم صرف ایک مہرہ ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ‏تمام جماعتیں متفق ہیں ہم نےتحریک کارخ صرف ایک مہرے کی طرف نہیں موڑنا، 20 ستمبرکوجو ڈکلریشن سائن کیاتھااسی پرآگےبڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے،سینیٹ انتخابات سےمتعلق فیصلہ بعد میں کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے