پاکستان24

مصباح اور یونس کرکٹ چھوڑ گئے

اپریل 8, 2017 < 1 min

مصباح اور یونس کرکٹ چھوڑ گئے

Reading Time: < 1 minute

 ویسٹ انڈیز کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ ٹیسٹ سیریز میں دوعالمی سطح کے بلے باز آخری بار پچ پر کھیلتے نظر آئیں گے۔ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے بعد یونس خان نے بھی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر ہیں۔ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی طرف سے ملک کی بہترین خدمت کرنے کی کوشش کی۔ سابق کپتان نے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر یونس خان نہیں کھیل رہا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2007 میں ویسٹ انڈیز میں باب وولمر کے انتقال کے دو سے تین دن ان کے کریئر کے غمگین ترین اور خراب ترین دن تھے جہاں ٹیم اکیلی ہو گئی تھی ۔

یونس خان نے 13 فروری 2000 کو بین الاقوامی کیرئر کا آغاز کراچی میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے کیا جہاں انھوں نے 46 رنز بنائے تھے۔

 اپنے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی۔ یونس خان نے 115 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں34 سینچریاں سکور کیں اور 9977 رنز بنائے۔

ان کا سب سے زیادہ سکور 313 ہے جو انھوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف سکور کیے۔ یہ سکور پاکستان کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کا تیسرا سب سے زیادہ سکور ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے