پاکستان24 عالمی خبریں

ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بند، امریکی صدر کو مواخذے کے خطرے کا سامنا

جنوری 9, 2021

ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بند، امریکی صدر کو مواخذے کے خطرے کا سامنا

دنیا میں سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اگر استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے مسودہ تیار کر لیا ہے۔

ٹوئٹر نے امریکی صدر کا اکاؤنٹ بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تشدد پر مزید اکسانے جانے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ٹوئٹس اور سیاق و سباق کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے لاک کیا گیا تھا۔

قبل ازیں ٹوئٹر کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو ان پر مستقل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے