پاکستان24 عالمی خبریں

انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، 62 سوار ہلاک

جنوری 9, 2021 < 1 min

انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، 62 سوار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ، مسافروں کی لاشیں اور سامان سمندر سے مل گیا ہے۔

سنیچر کو ایئرلائن سری وجایا ایئر کی پرواز دارالحکومت جکارتہ سے اُڑان بھرنے کے چار منٹ بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔ جہاز میں 62  مسافر سوار تھے۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق لاپتہ ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 تھا۔ اور اس کی بلندی اچانک دس ہزار فٹ سے زیرو ہو گئی اور یہ لاپتہ ہو گیا۔ 

انڈونیشیا کی وازرت ٹرانسپورٹ کے ترجمان آدتیا ایراواتی نے بتایا کہ، ‘پوٹیانک سے ایک سریوجایا (ایئر) جہاز کا اڑان بھرنے  کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔’

ترجمان کے مطابق ‘جہاز کا آخری رابطہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 40 منٹ پر ہوا تھا۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے