پاکستان24 عالمی خبریں

واٹس ایپ کے متبادل ترک ایپ بھی سامنے آ گئی، پانچ کروڑ ڈاؤنلوڈ

جنوری 11, 2021 < 1 min

واٹس ایپ کے متبادل ترک ایپ بھی سامنے آ گئی، پانچ کروڑ ڈاؤنلوڈ

Reading Time: < 1 minute

واٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں کروڑوں سوشل میڈیا صارفین نئی چیٹ ایپس کی تلاش میں ہیں جبکہ کئی بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور ملک اپنی ایپ لانچ کر رہے ہیں۔

پیر کو ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپ تیار کی ہے۔
‏ترکی کی موبائل نیٹ ورک کمپنی "ترک سیل” نے بِپ (BiP) کے نام سے واٹس ایپ کے مقابلے میں مسیجنگ ایپ بنائی ہے۔
‏ ترکی اردو کے مطابق ایک دن میں ترکی میں مقامی ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کوشاں کئی بین الاقوامی تنظیمیں سگنل ایپ کے استعمال کی جانب لوگوں کو راغب کر رہی ہیں۔

اسی طرح ٹیلی گرام، ایمو اور وی چیٹ کے بارے میں بھی صارفین کی گفتگو سوشل میڈیا پر جاری ہے۔

ادھر فیس بک پر کئی صارفین شکایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کی یہ بڑی کمپنی واٹس ایپ کے بارے میں رائے اور ہیش ٹیگ کو ڈیلیٹ کر رہی ہے تاکہ ڈیبیٹ کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ فیس بک کی ملکیت ہے جس نے آئندہ ماہ کی آٹھ تاریخ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے صارفین کے ڈیٹا کو شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے