عمر سعید شیخ کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ کا سخت ردعمل
Reading Time: < 1 minuteامریکہ نے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس میں بری ہونے والے احمد عمر سعید شیخ کی رہائی کے پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر سعید شیخ امریکہ کو مطلوب ہے اور اس کے خلاف دو امریکی شہریوں کے اغوا کے مقدمات چلائے جانے ہیں۔
ادھر پاکستان میں وفاقی اور سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں ملزمان کی رہائی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
جمعے کو سندھ حکومت نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔عدالت سے اپیل فوری طور سماعت کے لیے مقررکرنے کی استدعاکی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف بھی عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے۔
سپریم کورٹ نے جمعرات کو امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اور عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔