پاکستان24 عالمی خبریں

برما میں پھر فوج کا اقتدار پر قبضہ، آنگ سان سوچی گرفتار

فروری 1, 2021 < 1 min

برما میں پھر فوج کا اقتدار پر قبضہ، آنگ سان سوچی گرفتار

Reading Time: < 1 minute

میانمار (برما) میں ایک بار پھر فوج نے اقتدار پھر قبضہ کر کے الیکشن جیتنے والی سیاسی قیادت کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے برما کی فوج کو سخت نتائج سے خبردار کیا ہے۔

پیر کو سرکاری ٹی وی پر میانمار کی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں نے اپنے بیانات میں سیاسی قیادت کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔

پچاس برس تک ملک پر قابض میانمار کی فوج نے دس برس قبل اقتدار پر کُلی قبضے کو مرحلہ وار سول قیادت کو منتقل کیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو میانمار میں فوج نے برسر اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی رہنما آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لیا۔

فوج نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بغاوت انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد میانمار کی فوج نے ٹی وی پر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایک سال کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر رہی ہے۔

فوج نے کہا ہے کہ وہ کمانڈر ان چیف من آنگ ہلاینگ کو اختیارات سونپ رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے