امریکی ہائی وے پر 100 گاڑیاں کیسے ٹکرائیں؟
Reading Time: < 1 minuteامریکی ریاست ٹیکساس کی ڈلاس ہائی وے پر ایمرجنسی کی صورتحال دیکھنے کے لیے جب پولیس پہنچی تو ان کی گاڑیاں بھی بڑی مشکل سے رکیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 18 ویلر ٹرک آگے کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکراتا ہے بلکہ ان کے اوپر سے گزرتا ہوا اگلے ٹرک سے ٹکرا کر ہائی وے کے ڈیوائیڈر کو لگتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس حادثے میں ایک سو سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ چھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے پانچ کی شناخت ہو گئی ہے۔
حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہیں جو قریبی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
About 100 vehicles were involved in a pileup on an icy highway in Fort Worth, Texas Thursday (2/11). At least five people were killed and many others were trapped in their cars, according to the Forth Worth Police Department. pic.twitter.com/HTAQsE8NcT
— CBS Newspath (@cbsnewspath) February 11, 2021
حادثے کی وجہ علاقے میں برفانی طوفان کے بعد شدید سرد موسم میں سڑکوں پر جما ہوا کورا بتایا گیا ہے جس سے ہر طرف پھسلن ہوئی اور ریسکیو کے لیے پہنچنے والی گاڑیاں بھی ٹکراتے ٹکراتے رہ گئیں۔