میانمار کے باغی جرنیل آپے سے باہر، مستقل مندوب برطرف
Reading Time: < 1 minuteمیانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو فوجی بغاوت پر تنقید کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق دوسری جانب میانمار میں پولیس نے ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
سویلین حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے والے فوجی جرنیلوں کے خلاف دنیا بھر میں سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
خیال رہے یکم فروری کو فوجی بغاوت کے ذریعے آن سان سوچی کی پارٹی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میانمار فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کی ایک لہر جاری ہے۔
Array