سنجرانی کی کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج، مسترد ووٹ گننے کی استدعا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مسترد کیے گئے سات ووٹوں کو گننے کی استدعا کی ہے۔
پیر کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر نے سات ووٹ مسترد کر کے غیر قانونی اقدام کیا جس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Array