امریکی پارلیمنٹ کے باہر حملہ، پولیس افسر اور حملہ آور ہلاک
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں جمعے کو ایک شخص نے پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل کے باہر کھڑی رکاٹوں کے ساتھ کار ٹکرا دی۔
واقعے میں دو پولیس آفیسر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رکاوٹوں کے ساتھ کار ٹکرانے والے ملزم کو گولی مار کر شدید زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

