پاکستان24 متفرق خبریں

مہنگائی پر قابو پائیں گے گھبرانے کی ضرورت نہیں: وزیراعظم

اپریل 4, 2021

مہنگائی پر قابو پائیں گے گھبرانے کی ضرورت نہیں: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے کہا ہے کہ ان کو مہنگائی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ان کی حکومت قابو پا کر دکھائے گی۔

اتوار کو عام شہریوں کی ٹیلی فون کالز پر شکایات سنتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مافیاز بیٹھے ہیں جو مصنوعی مہنگائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد کی رہائشی خاتون عنبرین قیوم کے سوال کے جواُب کہی جنہوں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور بچوں کی تعلیم مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں خدارا یا تو مہنگائی کو کنٹرول کریں یا پھر ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت کی اس وقت ساری توجہ مہنگائی پر قابو پانے پر ہے۔ ’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سارا وقت اس پر کام کر رہے ہیں، مہنگائی پر قابو پا کر دکھائیں گے۔‘

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے پاکستان میں صحت کے شعبے میں انقلاب آنے والا ہے، پنجاب اور گلگت بلتستان میں سال کے آخر تک ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہوگا، دس لاکھ کے اندر کسی ہسپتال سے علاج کروا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر کو نیشنلائز کرنا غلطی تھی، اوقاف، متروکہ وقف املاک اور دیگر سرکاری زمینوں پر سرکاری ہسپتال بنائے جائیں گے اور ڈیوٹی فری طبی سامان میسر ہوگا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے