اگلے دو دن برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پانچ خصوصی پروازیں
پی آئی اے نے پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید 3 پروازیں چلا دیں جبکہ 2 مزید کے اجازت نامے برطانوی حکومت سے طلب کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ان پروازوں کے ساتھ ہی پی آئی اے کی 8 اپریل سے پہلے کل اضافی پروازوں کی تعداد پانچ ہو جائے گی۔ نئی پروازیں 7 اور 8 اپریل کو مانچسٹر اور 8 اپریل کو لندن کے لیے پرواز بھریں گی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ پریشان نہ ہوں اور سہولت سے پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کرلی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے اور نو اپریل کو اور اس کے بعد انگلینڈ پہنچنے والے مسافروں تقریباً سوا چار لاکھ دے کر ہوٹل میں قرنطینہ گزارنا پڑے گا۔

