پاکستان میں وبا کی تیسری لہر میں شدت،ایک دن میں 105 ہلاکتیں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت ہے اور مزید105اموات اور5ہزار312نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ملک میں ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار229تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ10ہزار829 ہوگئی۔
جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد69ہزار811ہےاور6لاکھ 25ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کرونا ایس او پی کے تحت آج رات بارہ بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے۔کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ باہر جا سکے گی۔ یہ پابندی اتوار کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔تمام کو اطلاع دی جارہی ہے تاکہ رات کو کوئی پریشانی نہ ہو ۔ یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہ ہے
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) April 9, 2021
پنجاب میں 6 ہزار851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار521، خیبر پختونخوا 2 ہزار553، اسلام آباد 597، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 391 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد64ہزار173، خیبرپختونخوا96ہزار128، پنجاب 2 لاکھ 43 ہزار295، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار970،ہیں۔
بلوچستان2ہزار97، آزاد کشمیر 14 ہزار069اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار97افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔