پاکستان میں وبا بے قابو،ایک ہفتے میں 665 ہلاکتیں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے 665 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور وبا کی تیسری لہر بے قابو نظر آتی ہے۔
کورونا کو کنٹرول کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 114 مریض وفات پا گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پانچ اپریل سے اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے 665 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے اب تک کُل 15 ہزار 443 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
وبا کی تیسری لہر کے دوران اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Array