”لڑکوں نے دل جیت لیا، روزے کے ساتھ شاندار بیٹنگ“
پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے کیا ہرایا سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو سر آنکھوں پر بٹھا لیا۔
بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سینچری اور رضوان کی روزے کی حالت میں 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز ہر طرف زیربحث ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے 200 سے رنز سے زائد کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ گنوائی۔

