پاکستان پاکستان24

تحریک لبیک کالعدم جماعت قرار، نوٹیفیکیشن جاری

اپریل 15, 2021 < 1 min

تحریک لبیک کالعدم جماعت قرار، نوٹیفیکیشن جاری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے مذہبی سیاسی جماعت تحت تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی وجوہات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے، اور اس تنظیم نے ملک کی سکیورٹی اور امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ’عوام کو ڈرا دھمکا کر لاقانونیت کی صورتحال پیدا کی، انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور راہگیروں کو زخمی اور ہلاک کیا، شہریوں اور افسران پر حملہ کیا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے