عالمی خبریں

کورونا کے باعث سفری پابندیاں، انڈیا بھی برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل

اپریل 19, 2021 < 1 min

کورونا کے باعث سفری پابندیاں، انڈیا بھی برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد برطانیہ نے وہاں سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک پہلے ہی برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہنکاک نے بتایا کہ انڈیا کو ریڈ لسٹ والے ممالک میں شامل کیا جا رہا ہے۔ لسٹ میں شامل ممالک سے سوائے برطانوی اور آئرش شہریوں کے تمام مسافروں کے برطانیہ آمد پر پابندی ہوگی۔

برطانوی اور آئرش شہری ان ممالک سے آمد کے بعد حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوٹلز میں 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے جس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔

وزیر صحت کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعے سے ہوگا۔

خیال رہے انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ملک میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

قبل ازیں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اس وجہ سے اپنا دورہ انڈیا منسوخ کردیا تھا۔ بورس جانسن کو آئندہ ہفتے انڈیا کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔

روئٹرز کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’یہ دورہ انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے