عالمی خبریں

امریکہ، فرانس اور یورپی یونین کا انڈیا کی فوری مدد کا اعلان

اپریل 25, 2021 < 1 min

امریکہ، فرانس اور یورپی یونین کا انڈیا کی فوری مدد کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

امریکہ، فرانس اور یورپی یونین نے کورونا سے بری طرح متاثر انڈیا کی فوری مدد کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوری طور پر طبی امداد اور سامان انڈیا بھجوایا جا رہا ہے تاکہ کورونا کے مریضوں کی مدد کی جا سکے۔

فرانس کے صدارتی دفتر نے بھی ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ انڈیا کو آکسیجن سپلائی اور وینٹیلیٹرز کی کھیپ روانہ کی جا رہی ہے۔

یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انڈیا میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر طبی سامان بھیجا جا رہا ہے۔

سعودی عرب پہلے ہی 40 میٹرک ٹن آکسیجن کے کنٹینرز بحری جہاز کے ذریعے انڈیا روانہ کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ارب 30 کروڑ آبادی کے ملک انڈیا میں کورونا سے یومیہ تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے