کیمبرج امتحانات، شفقت محمود اور سوشل میڈیا صارفین میں توتکار جاری
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج سکول سسٹم کے امتحانات کے لیے بنائے گئے ہالز میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیے جانے کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ جن کی کوئی حیثیت نہیں امتحانی ہالز کی جعلی تصاویر پھیلا رہے ہیں۔
Some nobodies who have jumped into this situation for cheap publicity are going so far as to distribute fake pictures of examination halls. Their attempt to spread confusion has failed and will continue to fail because they are not interested in students but self projection
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 26, 2021
سوشل میڈیا پر صارفین اور طلبہ نے شفقت محمود کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ کیمبرج کی جانب سے آپشن دیے جانے کے باوجود امتحانات منسوخ کرانے میں ناکام رہے۔
بعض صارفین نے کہا ہے کہ شفقت محمود غلط بیانی کر رہے ہیں اور امتحانی ہالز میں طلبہ کو قریب بٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔