کھیل

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں‌میں شامل

اپریل 29, 2021 < 1 min

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں‌میں شامل

Reading Time: < 1 minute

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہوگئے ہیں۔
بدھ کو جاری کی گئی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے دو بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے وہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے پانچ درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین محمد رضوان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف معیز احمد خان نے لکھا کہ ’سر رضوان ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے