پاکستان آنے والی غیر ملکی پروازوں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے دوسرے ممالک سے آنے والی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پروازوں کے حوالے سے 18 مئی کو دوبارہ غور ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق پانچ مئی سے 20 مئی تک پروازوں کو کم کیا جائے گا۔ این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔
حکام کے مطابق پروازوں کی بندش کے حوالے مزید تفصیلات سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
این سی او سی کی پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 40 سے 49 تک کے افراد کے لیے کورونا ویکسین دیے جانے کا سلسلہ تین مئی سے شروع ہو گا۔
اجلاس کے دوران آکسیجن کی پیداوار اور رسد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملک میں صحت کی سہولیات بڑھانے کے لیے چھ ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5000 سلنڈرز درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔