این اے 249: مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو منظور کر لیا ہے جس پر سماعت 4 مئی کو ہو گی۔
سنیچر کو مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔
کراچی کے حلقے میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کو ن لیگ، تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے امیدواروں نے مسترد کر دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پرعزم ہے اور وہ جمہوریت کے استحکام، انتخابات میں شفافیت اور ان کی ساکھ کی بحالی کے لیے ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے نظامِ انتخاب کی اصلاح کریں گے۔
Array