پاکستان پاکستان24

این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی: الیکشن کمیشن

مئی 4, 2021

این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی: الیکشن کمیشن

249 پر دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کر لی ہے.

منگل کو دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ سائیں بخش چنڑ آر ای سی حیدر آباد ریٹرننگ افسر کی معاونت کریں.
کمیشن نے کہا ہے کہ تمام امیدوار چھ مئی کو صبح نو بجے آر او آفس پہنچیں.
خیال رہے کہ غیر حتمی نتائج میں‌پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کو کامیاب قرار دیا گیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے