پاکستان پاکستان24

پابندی کے باوجود ہزاروں شیعہ افراد کا جلوس، ماتم

مئی 4, 2021

پابندی کے باوجود ہزاروں شیعہ افراد کا جلوس، ماتم

پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اجتماعات پر لگائی گئی پانبدی کے باوجود کئی شہروں میں شیعہ کمیونٹی کے افراد نے ماتمی جلوس نکالے.
یوم علی کی مناسبت سے نکالے گئے جلوسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی.
حکام کے مطابق سب سے بڑا جلوس لاہور میں نکالا گیا جس میں آٹھ ہزار کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی.
شیعہ علما کونسل نے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کو گزشتہ روز ایک بیان میں مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلوس ہر صورت نکالا جائے گا اور یہ شیعہ کمیونٹی کا مذہبی فریضہ ہے.
جلوس میں‌شامل شرکا کی اکثریت نے ماسک کا استعمال نہیں کیا. شرکا نعرے بلند کرتے، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے.
حکام کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مذہبی رہنماؤں سے جلوس نہ نکالنے کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے