سوشل میڈیا پر ہنگامہ: پاکستانی وزیر خارجہ کے جملے اینٹی سیمیٹک نہیں
سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو کے چند جملوں کو یہودی مخالف یا اینٹی سیمیٹک قرار دیے جانے پر دفتر خارجہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
Remarks by FM @SMQureshiPTI during his CNN interview can’t be construed as anti-Semitic by any stretch of imagination. Any twist given to his remarks would unfortunately prove the very point he was making.The right to #freedomofexpression must be respected equally by everyone
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) May 21, 2021
جمعے کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہر ایک اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے اور وزیر خارجہ قریشی کے الفاظ اینٹی سیمیٹک نہیں تھے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کے الفاظ کو اپنی مرضی کے معنی دینا اور مروڑ کر پیش کرنا بدقسمتی سے ان کے موقف کو درست ثابت کرتا ہے.
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عالمی میڈیا اسرائیل نواز ہے.

