مفرور ملزم ہیلی کاپٹر کے ذریعے پولیس سٹیشن پہنچ گیا
نیوزی لینڈ میں ایک مفرور ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیا۔
جیمز برائنٹ نامی ملزم پر شہریوں پر حملے کرنے کے پانچ الزامات تھے اور وہ دیہی علاقے میں مفرور تھے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ سے زائد وقت پولیس سے چھپ کر جس علاقے میں گزارا وہ زبردست تھا۔
ان کے وکیل نے بتایا پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے سے قبل انہوں نے جیمز برائنٹ کو پُرامن طور پر خود کو حوالے کرنے لیے بات چیت کی اور شیمپین پلائی۔

