اسلام آباد کی آکسیجن سیلنڈر فیکٹری میں دھماکہ، دو ہلاک
اسلام آباد کے صنعتی زون روات میں آکسیجن سیلنڈر بھرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے دو ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریسکیو سروس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ لیکج کے باعث ہوا ہے۔
علاقے میں گیس کی فراہمی عارضی طور معطل کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق فیکٹری میں ناقص سیلنڈر استعمال کیے جا رہے تھے جس کے بعد اس کو بند کر دیا گیا ہے۔

