اہم خبریں پاکستان پاکستان24

کورونا پابندیاں نرم، 38 ملکوں سے آنے والے پاکستانیوں کو اجازت

جون 14, 2021 2 min

کورونا پابندیاں نرم، 38 ملکوں سے آنے والے پاکستانیوں کو اجازت

Reading Time: 2 minutes

پاکستان نے کورونا کے باعث عائد پابندیاں نرم کرتے ہوئے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اس فہرست میں شامل ملکوں سے آنے والے غیر ملکیوں کو سفر کے لیے خصوصی اجازت حاصل کرنے کی شرط برقرارہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی کی نئی فہرست جاری کی ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق سی کیٹگری کے ممالک کی تعداد 38 کم کرکے 26 کر دی گئی ہے، جب کہ ان ممالک سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کیٹگری سی میں شامل 38 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد تھی تاہم این سی او سی کی خصوصی اجازت کے بعد مسافروں کو پاکستان سفر کرنی کی اجازت دی جاتی تھی۔
نئے ہدایت نامے کے بعد کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستانی مسافر بغیر اجازت نامے کے پاکستان کا سفر کر سکیں گے، جبکہ غیر ملکیوں کو پاکستان آمد کے لیے این سی او سی سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامہ کے مطابق تمام مسافروں کا ایئر پورٹ پہنچنے پر ریپڈ ٹیسٹ ہوگا اور انہیں دیگر ایس او پیز پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔
کیٹگری سی کی نئی فہرست میں شامل 26 ممالک میں انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، ایران، انڈونیشیا، عراق اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا، بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکن ریپبلک اور ایکواڈور کو بھی سی کیٹگری کی فہرست میں برقرار رکھا ہے۔
کیٹگری سی میں شامل ممالک کی فہرست میں مالدیپ، میکسیکو، نیمبیا، پیرا گوئے، پیرو، فلپائن، ترینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، تیونس اور یورو گائے بھی شامل ہیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن نے سی کیٹگری کی فہرست سے منگولیا، کینیا، وینزویلا، یوکرین، سلووینیا، کروشیا، ہالینڈ، ایتھوپیا، پولینڈ، کیوبا اور تھائی لینڈ کا نام خارج کر دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے