پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

بلوچستان اسمبلی کا گیٹ بکتربند گاڑی سے کھولنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

جون 19, 2021

بلوچستان اسمبلی کا گیٹ بکتربند گاڑی سے کھولنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

بلوچستان اسمبلی کے گیٹ کو بجٹ اجلاس سے قبل پولیس کی بکتربند گاڑی نے ٹکر مار کر کھولا جس کے بعد وہاں موجود اپوزیشن ارکان اسمبلی کی سکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں. صوبائی وزیر داخلہ نے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے.
کوئٹہ میں بجٹ اجلاس کے موقع پر حزب اختلاف کی جماعتوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بن گیا تھا. اسمبلی کے باہر جمعے کو پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق گیٹ کو مظاہرین نے تالے لگائے تھے اس لیے توڑا گیا.
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور حکومتی ارکان کو اسمبلی میں داخل کرانے کے لیے اسمبلی کے عقبی گیٹ کو بکتربند گاڑی کی مدد سے توڑ دیا۔

گیٹ ٹوٹنے کے باعث ایک خاتون سمیت تین اراکین اسمبلی زخمی ہوگئے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے آمد کے موقع پر جوتے اور دیگر اشیاء بھی پھینکے گئے۔

حزب اختلاف کی جماعت جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے حکومت کو اس صورتحال کے لیے مورد الزام ٹھہرایا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حزب اختلاف پر تمام تر ذمہ داری عائد کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے