پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

رند خاندان کو کچھ ہوا تو جام ذمہ دار ہوں گے، سردار یار کا استعفیٰ

جون 23, 2021

رند خاندان کو کچھ ہوا تو جام ذمہ دار ہوں گے، سردار یار کا استعفیٰ

بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اپنی وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خاندان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار صوبے کے وزیراعلیٰ جام کمال ہوں گے۔

بدھ کی شام بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید صوبائی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

یار محمد رند نے کہا کہ ان کے علاقے میں امن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ اگر خاندان کے افراد کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار جام کمال کو سمجھا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے