پی ایس ایل کی ٹرافی ملتان سلطانز نے اٹھا لی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن ملتان کی ٹیم نے جیت لیا.
فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ لیگ کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔
زلمی کی جانب سے شعیب ملک 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جب کہ کامران اکمل نے 36 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین، عمران خان اور بلیسنگ مزاربانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور حضرت االلہ زازئی نے کیا۔
Array