پاکستان پاکستان24

گورنر بلوچستان مستعفی، شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون مقرر

جولائی 7, 2021

گورنر بلوچستان مستعفی، شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون مقرر

بلوچستان کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ شاہ زین بگٹی کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے.

جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیے گئے ہیں ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا.

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے.

دوسری جانب بدھ کو صدر مملکت عارف علوی کو بھیجے گئے استعفے میں امان اللہ یاسین زئی نے لکھا کہ ’ میں گورنر بلوچستان کے عہدے سے سات جولائی 2021 کو مستعفی ہو رہا ہوں۔‘

صدر مملکت نے بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی کا استعفی منظور کر لیا ہے جبکہ ظہور آغا کو نیا گورنر لگانے کی منظوری دے دی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے