کھیل

پہلے ون ڈے میں پاکستان کو بدترین شکست، انگلینڈ فاتح

جولائی 9, 2021

پہلے ون ڈے میں پاکستان کو بدترین شکست، انگلینڈ فاتح

کارڈف میں کھیلے جا رہے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پاکستانی شائقین سخت مایوسی کا شکار رہے.

142 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے باآسانی 22 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

خیال رہے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے والی پوری ٹیم قرنطینہ میں تھی اور نئی ٹیم کھلائی گئی.

اوپنر ڈیوڈ ملان نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے زیک کرالی کے ساتھ 120 رنز کی شراکت داری بھی بنائی۔ زیک کرالی نے بھی صرف 50 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے