عدالت میں اکبر بگٹی کی بیوہ پر تشدد، وزیراعظم کے بھانجے پر مقدمہ
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر لاہور میں عدالت کے اندر دو خواتین اور ایک وکیل پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ شہزادی نرگس بیوہ نواب اکبر بگٹی نے لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ساتھی خاتون اور وکیل محمد ایاز بٹ کے ہمراہ ایک مقدمے میں قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج علی عباس کی عدالت میں تھیں جب حسان نیازی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر حملہ آور ہوا۔

یاد رہے کہ حسان نیازی کی لاہور میں دیگر وکیلوں کے ہمراہ ہسپتال پر حملے کی ویڈیو بھی گزشتہ برس وائرل ہوئی تھیں. ان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا مگر گرفتار نہیں کیا گیا اور روپوشی کے بعد انہوں نے ضمانت کرا لی تھی.

